ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔ ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کر رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے، متاثرہ پاکستانی ہائی کمیشن سے واٹس ایپ نمبر +92 333 5328517 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہائی کمیشن پھنسے ہوئے

پڑھیں:

مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  غزہ میں ہسپتال کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے:پاکستان
  • پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، ڈی سی چاغی
  • سانس کی تکلیف، اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں، ترجمان
  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں لوگوں کو بچانے والے 5 پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین
  • ایران میں قتل ہوئے 8 پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے
  • کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل
  •  8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا