سوشل میڈیا اور ذہنی سکون! شاہد کپور نے بڑا راز کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی اور جدید دور کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔
شاہد کپور کا ماننا ہے کہ ہر دور کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہمارا وقت بہتر تھا اور آج کل کے بچے عجیب ہیں۔ کیونکہ جب ہم بچے تھے تو ہمارے والدین بھی یہی سوچتے تھے۔ ہر نسل کے مسائل الگ ہوتے ہیں۔"
شاہد نے اعتراف کیا کہ زیادہ فون استعمال کرنا اور حقیقی زندگی کے لوگوں سے کم بات چیت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا، "مجھے احساس ہوا کہ میں موبائل پر زیادہ وقت گزارتا ہوں، اور مجھے لوگوں سے براہ راست بات کرنی چاہیے نہ کہ فون پر مگن رہنا چاہیے۔"
شاہد نے سوشل میڈیا کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "یہ آسان نہیں ہے کہ آپ ہر وقت ہر چیز سے آگاہ رہیں۔ مسلسل معلومات اور سوشل میڈیا کی دنیا میں رہنا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ انسان لازمی طور پر دوسروں سے موازنہ کرتا ہے، اور یہ ایک فطری عمل ہے۔ "یہ ممکن نہیں کہ آپ اپنے آپ کا موازنہ کسی اور سے نہ کریں، دماغ فطری طور پر ایسا سوچتا ہے۔"
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے نئے پیغام نے سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچا دی۔
فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اسپتال میں داخل ہیں۔
فیروز خان نے اس اسٹوری میں مختصراً ایک لفظ Hospitalised کے علاوہ کچھ نہیں لکھا ہے کہ آیا وہ صحت کی خرابی کے سبب اسپتال میں وہ داخل ہوئے ہیں یا کسی اور وجہ سے۔
فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
دوسری جانب سوشل میڈیا آؤٹ لیٹ ’گلیکسی‘ نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان نے اس اسٹوری کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق بات کی ہے۔
سوشل میڈیا پیج نے بتایا ہے کہ فیروز خان صحت کی خرابی کے سبب اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین و اداکار کے مداح تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین ان کی صحت کے لیے دعا کر رہے ہیں جبکہ متعدد کا کہنا ہے کہ فیروز خان اس پوسٹ کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین سے توجہ مانگ رہے ہیں۔
Post Views: 4