پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ نےبحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کواٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو باحفاظت ریسکیو کیا،
آپ روزمرہ معمولات زندگی میں اپنے لیے مخصوص کردار اپنا لیتے ہیں،اور احمقانہ قوانین کی اندھا دھند پیروی شروع کر دیتے ہیں جو بے معنی ہوتے ہیں
ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کے لیے گوادر منتقل کیا گیا ہے ۔ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں نے پاک بحریہ کے لیے اظہارِ تشکر کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سمندر میں رونما ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔