پاکستان ریلویز نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی متعارف کرادی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان ریلویز نے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کاؤنٹرز اور آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ریفنڈ پالیسی متعارف کرا دی ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی او ایس کاؤنٹرز پر ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹے قبل ٹکٹ منسوخ کرنے پر 90 فیصد ریفنڈ مل سکتا ہے۔
ریفنڈ پالیسی کے تحت روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل ٹکٹ منسوخی پر 80 فیصد رقم ریفنڈ کی جائے گی جبکہ 24 گھنٹے کے اندر کی گئی ٹکٹ منسوخی پر ٹکٹ کی 70 فیصد رقم واپس ملے گی۔
پالیسی کے مطابق اگر کوئی مسافر روانگی کے 2 گھنٹے کے اندر اندر اپنے ٹکٹ کی منسوخی کرائے گا تو اسے کرایہ کا 50 فیصد واپس کر دیا جائے گا۔
نئی پالیسی میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے معاملات میں جہاں کوئی ٹرین منسوخ یا 6 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر کا شکار ہو گی، تو اس کے مسافر اپنے ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں، مسافر یہ رقم اپنی اصل ٹکٹ اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی پیش کرنے کے بعد پی او ایس کاؤنٹرز سے اپنی رقم لے سکتے ہیں۔
پالیسی کے تحت آن لائن بکنگ کے لیے رقم کی واپسی اصل کاؤنٹر سروس کے ذریعہ ڈیجیٹل طریقے سے پروسیس کی جائے گی۔ رقم کی واپسی کی شرائط پی او ایس کاؤنٹر سے ٹکٹ کی خریداری اور واپسی کی طرح ہی ہوگی، سوائے اس کے کہ جو ٹکٹ ٹرین کے روانہ ہونے کے بعد آن لائن منسوخ کی گئی ہو۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جب ٹرین کی روانگی کا وقت ایک گھنٹہ 30 منٹ سے کم ہوگا تو آن لائن ٹکٹ منسوخ نہیں کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلویز پروسیس پوائنٹ آف سیل پی او ایس ٹکٹ ریفنڈ پالیسی ریلوے شرائط شناختی کارڈ کاؤنٹر کرایہ متعارف مکمل رقم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز پی او ایس ٹکٹ ریفنڈ پالیسی ریلوے شناختی کارڈ کاؤنٹر کرایہ ریفنڈ پالیسی ٹکٹ منسوخ پی او ایس آن لائن ٹکٹ کی
پڑھیں:
2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہوسکی
سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستانی عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔
سعودی ائیرلائن کی پروازانتظامی پیچیدگی کے سبب عمرہ زائرین کوسعودی ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی تھی۔ وطن واپسی کےمنتظر عمرہ زائرین کی تعداد60 سے زائد ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب: حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بڑے جرمانوں کی دھمکی
عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کے حکام نے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کی ہیں تاہم اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ متاثرہ عمرہ زائرین میں بزرگ ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عمرہ زائرین 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔