طیارے سے ٹکرانے والا ہپلی کاپٹر ‘ناقابل یقین طور پر غلط سمت میں محو پرواز تھا،صدرٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
امریکہ میں حکام نے کہا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے فضا میں تصادم کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں کسی شخص کے زندہ بچنے کی امید باقی نہیں رہی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ جس میں 64 افراد سوار تھے، رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے فضا میں ٹکرا گیا تھا۔
حکام کے مطابق مسافر طیارہ رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کے لیے نیچے آرہا تھا کہ اس دوران دریائے پوٹومک پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’64 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کے ساتھ فضا میں ٹکرانے والا ہپلی کاپٹر ‘ناقابل یقین طور پر‘ غلط سمت میں محو پرواز تھا۔
جمرات کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہیلی کاپٹر جس سمت میں جا رہا تھا وہ ’ناقابل یقین حد تک غلط‘ تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
ویب ڈیسک:دبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کیا۔
ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔