جدہ (رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) بین الاقوامی میمن آرگنائزیشن (IMO) نے اپنی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM)، IM2M بزنس کانفرنس، ایکسپو، جاب فئیر، مینا بازار اور فیملی فیسٹیول کی تقریبات سمر 2025 میں سعودی عرب میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ تقاریب دنیا بھر سے تاجروں، بزنس مینوں اور میمن برادری کے اراکین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

کے آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل طیب موسانی اور سعودی عرب چیپٹر کے سربراہ عرفان احمد کولساوالا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس اعلان کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ IMO کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں میمن برادری کو ایک دوسرے سے جوڑنا اور غربت کو کم کرنے کے لیے معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

IMO خیرات جمع نہیں کرتا بلکہ اپنے اسپانسرز اور ذرائع سے سماجی و فلاحی تقریبات کا اہتمام کرتا ہے۔

IMO کے سرپرست اعلیٰ پاکستان کی نامور بزنس شخصیت جناب عقیل کریم ڈیڈھی ہیں۔ گزشتہ سال IMO کی سالانہ تقاریب پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں، جن میں گورنر سندھ نے بھی شرکت کی تھی۔ سعودی عرب میں تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ عمرہ کے موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ دنیا بھر سے میمن برادری کے اراکین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ IMO کی تقاریب میں بھی شرکت کر سکیں۔

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی سہولتیں آسان بنانے کے اقدامات کو IMO کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔ IMO دنیا بھر میں میمن برادری کی سب سے بڑی تنظیم ہے، جس کے 13 لاکھ سے زائد اراکین ہیں۔ تنظیم کی بنیاد 1938 میں رکھی گئی تھی اور 2017 میں اسے خدمات پر مبنی تنظیم کے طور پر بحال کیا گیا۔ IMO کے 14 چیپٹرز اور 60 بورڈ ممبران ہیں، جو دنیا بھر میں میمن برادری کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تقاریب میں شرکت کے لیے مزید معلومات IMO کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دنیا بھر کے لیے

پڑھیں:

پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

حکومت کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل 13 تا 15 اپریل 2025ء کو اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا، ہوائی اڈوں پر انکے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔

حکومت کے مطابق یہ کنونشن محض ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک قومی عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو جو برسوں سے دورِ وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں، کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
  • سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت   
  • اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت
  • اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
  • پبی میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب
  • اوورسیز کنونشن کا شاندار آغاز: دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت، ہزاروں محروم
  •  ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ ملتان، جامعہ مصباح العلوم کے سالانہ جلسے میں شرکت 
  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • امریکہ من مانے طریقے سے کام نہیں کر سکتا ،  چینی وزیر خارجہ
  • پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا