پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پروازوں میں اضافے پراتفاق کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے مطابق اس ہفتے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مزید بجٹ دوست ایئرلائن آپشنز متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پاکستان کی ایئرسیال 3 شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ووزایئرابوظہبی اور پاکستان کے 2 شہروں کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی۔
یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے فروری میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع سامنے آئے گی، جہاں اقتصادی تعاون، تجارت اور روزگار کے مواقع پر مزید بات چیت متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پروازیں ڈپلومیٹک کارنر فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات ووزایئرابوظہبی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروازیں فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے لیے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کی تیاری، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع ، کس چیز پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز آگئی؟ جانیے
اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے مابین آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ۔ مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی تجویز سامنے آئی ہے۔ تاہم، پیٹرولیم ڈویژن اس لیوی کے نفاذ پر وزارت خزانہ سے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔
مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید2زخمی
ذرائع کے مطابق نئے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو ٹیکس مراعات نہیں دی جائیں گی، جبکہ موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کی مراعات 2035 تک مرحلہ وار ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وفاقی بجٹ کے لیے مجموعی ٹیکس تجاویز کا جائزہ بھی شامل ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے استعمال کے فروغ کے لیے بھی اقدامات زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ای وی گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔
پانچ سالہ نئی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کی تیاری جاری ہے، جس کے تحت ملک بھر میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریٹیلرز، ہول سیلرز اور دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجاویز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، جبکہ زیادہ پنشن لینے والوں کے لیے ٹیکس استثنی ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق
مزید :