آئی ایل ٹی میں ڈیزرٹ وائپرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
دبئی : ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل ٹاپ پر اپنی برتری بحال کی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میکس ہولڈن نے 54 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 19 اوورز میں کامیابی دلائی۔ پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنانے کے بعد وائپرز نے اس جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو میں جگہ بنائی۔
اس سے قبل ٹام کرن نے 34 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے تھے جس کے باوجود جائنٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے۔
ڈیزرٹ وائپرز نے پاور پلے میں دونوں اوپنرز کھو دیئے کیونکہ مارک اڈیئر نے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا اور بلیسنگ مزرابانی نے پہلے 4 اوورز میں فخر زمان کو آؤٹ کیا۔ دونوں وکٹیں بالترتیب کرس جارڈن اور ٹام کرن کے شاندار کیچز کا نتیجہ تھیں جس کی بدولت وائپرز نے پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان 42 رنز بنائے۔
اگرچہ رنز کا تعاقب وائپرز کے حق میں رہا اور آخری 5 اوورز میں 33 رنز کی ضرورت تھی۔ ہولڈن نے 42 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جس کے بعد اعظم خان کی تیسری وکٹ نے جائنٹس کو امید کی کرن دکھائی۔
ہولڈن ایڈم ھ ناقابل شکست رہے اور انہوں نے 21 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور وائپرز کو 19 اوورز میں فتح سے ہمکنار کیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے گلف جائنٹس کے لئے یہ ایک مشکل مقابلہ تھا۔ جیمز ونس کو سیم کرن نے 15 رنز پر آؤٹ کیا اور جائنٹس پاور پلے میں صرف 31 رنز ہی بنا سکے۔
ونندو ہسارنگا طاقتور ترین خطرے بنے جنہون نے جائنٹس کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا انہوں نے 7 ویں اوور میں ٹام السوپ کو آوٹ کیا جنہوں نے 26 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے ۔ جس کے بعد جورڈن کاکس صرف 3 رنز کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا جس سے جائنٹس کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز ہوگیا۔
خزیمہ تنویر نے 9 ویں اوور میں شمرون ہیٹمائر کو آؤٹ کرکے جائنٹس کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ سیم کرن نے گرہارڈ ایراسمس کا کیچ پکڑ کر ان کی مشکلات مزید بڑھادیں۔
ٹام کرن نے 30 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر اننگز کو تقویت بخشی۔ انہوں نے 19 ویں اوور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جو اننگز کا سب سے نتیجہ خیز اوور ثابت ہوا۔ آخری اوور میں ٹام کرن کے مزید 14 رنز نے جائنٹس کو اپنی باری کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز تک پہنچا دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔