پاک -چین دوستی ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک-چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور یہ ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے۔ جمعرات کے روز چین کے قمری نئے سال کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لازوال دوستی کا سفر جاری ہے، اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت سی پیک جیسے بے مثال منصوبے نے پاک-چین دوستی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ایک متحرک اور فعال نشریاتی ادارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے جبکہ امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی مصنوعات دنیا بھر میں اپنے معیار اور مناسب قیمتوں کی وجہ سے مقبول ہیں۔
اس موقع پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کا نیا سال خوش قسمتی کی علامت ہے، سپرنگ فیسٹیول چینی قوم کیلئے اہم ترین تہوار ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ چین – پاکستان تعاون ہر شعبے میں بے مثال ہے۔پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے چینی قوم کو قمری نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں نئے ہوائی اڈے کی تعمیر سی پیک منصوبے کے تحت ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چائنا میڈیا گروپ نہ صرف ہمیں چین کی ترقی اور اس کے نظام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے، بلکہ سی ایم جی کی طرف سے چین کی کہانی صدر شی جن پھنگ کی زبانی عالمی برادری تک مؤثر طریقے سے پہنچائی جا رہی ہے۔تقریب کے دوران چین کے خوبصورت ثقافتی رنگوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جبکہ چائنا میڈیا گروپ کے سپرنگ فیسٹیول گالا کی دلکش جھلکیوں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ کہا کہ کہ چین
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔
جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو اسٹیج پر سجایا۔
بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔
افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ جس کے بعد مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔