اسلام آباد:

دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان میں جمہوریہ کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائی کمیشن نے متاثرہ شہریوں کے لیے کھانے اور رہائش کا انتظام کرلیا ہے۔

ترجمان وزرت خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جمہوری کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا کہ کانگو میں حالیہ تنازعات میں اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیگالی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نعیم اللہ خان کی کاوشوں سے روانڈا کے حکام نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، کیگالی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کر رہا ہے تاکہ مشکل میں کسی دوسرے شہری کی شناخت اور ان تک پہنچ سکے اور آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن کا عملہ ہر اس فرد سے رابطے میں ہے جس نے مدد کی درخواست کی ہے، ہائی کمیشن سرحدی شہر بکاؤو میں پاکستانیوں تک بھی پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی متاثرہ پاکستانی کو اگر مدد کی ضرورت ہو تو وہ جاری کردہ نمبرز پر ہائی کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پھنسے ہوئے ہائی کمیشن کانگو میں

پڑھیں:

عازمینِ حج کیلئے اچھی خبر ،بڑی سہولت فراہم کردی گئی

متحدہ عرب امارات میں امسال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے 6 ریاستوں میں 52 طبی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں امسال حج کے خواہشمندوں کو انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے اور ان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے دبئی کے علاوہ الفجیرہ، عجمان و دیگر ریاستوں میں مختلف مقامات پر طبی مراکز نے کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے لیے قائم کیے جانے والے طبی مراکز میں گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوائنزا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔علاوہ ازیں 65 برس سے زائد عمر کے عازمین یا مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا افراد کا طبی معائنہ کرکے ان کی جسمانی صحت کے مطابق انہیں طبی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

طبی ذرائع کے مطابق امسال فریضہ حج کے لیے جانے والے عازمین کو چاہیے کہ وہ سفرِ حج پر روانہ ہونے سے کافی دن قبل طبی مراکز کا وزٹ ضرور کرلیں، تاکہ ویکسینیشن کروا سکیں۔عازمین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ادویات بھی ہمراہ لے جائیں جو وہ یومیہ استعمال کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کے لیے غیر سرکاری اداروں سے کسی قسم کا لین دین ہرگز نہ کریں، مقامی عازمین بھی حج پیکیج کی بکنگ وزارت حج کی ویب سائٹ یا ’نسک‘ پورٹل سے کریں۔رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہش مندوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ فرضی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں۔

بیرون مملکت کے عازمین حج اپنے ملکوں کے سرکاری حج مشنز کے ذریعے ’حج ویزے‘ حاصل کریں جو کہ 80 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔ ایسے ممالک جہاں حج مشنز نہیں وہاں مقیم حج کے خواہشمند ’نسک حج‘ پورٹل کے ذریعے حج بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

وزارت کا اندرون مملکت سے عازمین حج کے حوالے خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر جاری ہونے والے پیکیجز کے ذریعے حج بکنگ کی جائے جو کہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک پورٹل پر جاری کیے جاتے ہیں۔

وزارت نے تاکید کی ہے کہ سرکاری متعلقہ ادارے سے جاری ہونے والا حج پرمٹ ہی قابل قبول ہوگا جو وزارت کی ویب سائٹ یا پورٹل سے جاری کیا جاتا ہے۔ فرضی حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے یا اس حوالے سے گمراہ کن اشتہارات سے محتاط رہیں۔

وزارت نے مصدقہ معلومات کے لیے متعدد زبانوں میں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کی بنیاد پر انفارمیشن سینٹر کی سہولت فراہم کی ہے جس کے لیے اندرون مملکت سے ٹول فری نمبر 1966 جبکہ بیرون مملکت سے 00966920002814 پر رابطہ کر کے حاصل کی جاسکتی ہے علاوہ ازیں ای میل کی سہولت بھی عازمین کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کا قتل، دفترخارجہ کا ردعمل بھی آگیا
  • ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
  • شیخ رشید کا اہم بیان : مذاکرات جاری ہیں مگر تفصیلات سیاسی جماعتیں ہی بتا سکتی ہیں
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • این اے 241 مبینہ دھاندلی کیس، الیکشن کمیشن و دیگر سے دلائل طلب
  • جمعتہ المبارک پر مساجد امام بارگاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • عازمینِ حج کیلئے اچھی خبر ،بڑی سہولت فراہم کردی گئی