کراچی:

امریکا سے لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی کا معاملہ حل نہیں ہوا لیکن ایک آنٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعویٰ کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے،  ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔

ان سے پوچھا گیا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتا، مطالبہ تو اس وقت پتا چلے گا جب اس کو سامنے لاکر دکھاؤ گے، ہمیں کیا پتا مطالبہ کیا ہے اور بچے چھوڑ کر کیوں آئی ہے، کیا یہاں کم ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ شادی کرانے کے لیے یہاں بہت ہیں، پاکستانی جو کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں، امریکا نوٹوں کے لیے جا رہے ہیں وہ کالی یا گوری کے لیے نہیں جا رہے ہیں۔

https://www.

facebook.com/expressnewspk/videos/628962682943722/

امریکا چھوڑ کر پاکستان آئی ہیں تو خاتون نے بتایا کہ کچھ بھی ہوگا مال کے لیے کیا ہوگا بغیر مال کرتے نہیں ہیں، ہم نے ان کو دیکھا نہیں ہے اور کچھ بھی نہیں جانتے ہیں، مال کے لیے کیا ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی خاتون نے بتایا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے ، دس دفعہ اندر گئی ہوں لیکن ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے لڑکی تو آجائے، ان سے بات کریں گے کہ بھئی تیرا ڈیمانڈ کیا ہے اور تیری ویلیو کتنی ہے اور انگریزی میں کہا کہ میں ڈاکٹر ہوں اور چیک کرنا چاہتی ہوں

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کے لیے کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار

بھارت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4 نابالغ نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سکم کے ضلع گیالشنگ میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4  نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے یہ کارروائی جمعہ کے روز چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے دائر شکایت کی بنیاد پر کی جب کہ لڑکی کے اسکول نے این جی او لڑکی کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔

کلاس میں ہمیشہ بیمار اور مضمحل حالت میں رہنے والی لڑکی نے کونسلنگ کے دوران اپنے علاقے کی ایک خاتون کا نام لیا جو اسے گھریلو کاموں میں مدد کے لیے باقاعدگی سے بلاتی تھی، پولیس نے بتایا کہ خاتون نے بچی کو مبینہ طور پر اپنے کے شوہر جنسی فعل کرنے پر مجبور کیا۔

حکام نے بتایا کہ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ 2 مزید مردوں کو بھی لایا گیا اور لڑکی کو مبینہ طور پر پیسوں کے عوض جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ لڑکی نے 4 لڑکوں کے نام بتائے جو گزشتہ ایک سال کے دوران مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث رہے۔

لڑکی کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے خاتون، اس کے شوہر اور 2 مردوں کو گرفتار کر لیااور اس کے علاوہ 4 نابالغ لڑکوں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔

لڑکی اس وقت چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے پاس ہے اور اس کی کونسلنگ جاری ہے اور طبی علاج ہو رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مختلف دفعات کے تحت معاملہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
  • بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کیساتھ بھاگ گئیں
  • شوہر نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا؛ وجوہات سامنے آگئیں
  • امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہارِ محبت کردیا