آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والی سے دو ٹیمیوں کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ پریس کانفرنس کے علاوہ ٹورنامنٹ سے قبل آٹھوں کپتانوں کی آفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگی۔

کرکٹ پاکستان کے مطابق ایونٹ کی شروعات سے قبل کپتانوں کے ایونٹ کی منسوخی کا فیصلہ کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے بعد کیا گیا۔

آئی سی سی ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا متعین کردہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ انگلینڈ کی ٹیم 18 فروری جبکہ آسٹریلوی ٹیم  19 فروری کو لاہور میں اتر ے گی۔

بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی جبکہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ 8 تا 14 فروری تک منعقد ہونےو الی سہ فریقی سیریز کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی

اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی میں منعقد ہو گی، 2 روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینئر حکام شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس وفاقی دار الحکومت میں ہوگی، کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16 اپریل کو منعقد ہو گی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی میں منعقد ہو گی، 2 روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینئر حکام شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے، کانفرنس امن کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط حکمتِ عملی کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس جرمنی کے شہر برلن میں 13 تا 14 مئی 2025ء کو ہونیوالی امن مشن کانفرنس کی بنیاد رکھے گی، کانفرنس میں مستقبل کے امن مشنز کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار پر بات ہو گی۔

کانفرنس میں اقوامِ متحدہ امن مشنز کی حمایت میں علاقائی و بین العلاقائی تنظیموں کے کردار پر بھی بات ہوگی، امن مشن کی مؤثر کارکردگی اور پائیدار و مستقل امن کے لیے ایک مربوط حکمتِ عملی پر بھی بات کی جائے گی۔ یہ اجلاس اقوامِ متحدہ امن مشنز میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا، پاکستان اقوام متحدہ مشنز میں ایک اہم اور نمایاں فوجی تعاون فراہم کرنے والا ملک ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان نے 48 اقوامِ متحدہ مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار امن دستے بھیجے 181 پاکستانیوں نےعالمی امن و سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے اقوامِ متحدہ امن مشنز کے ساتھ وابستہ عزم کی عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مئی سے مہنگائی میں اضافہ ِ پھر استکام ِ آئی ایم ایف دسط وصولی میں تاخیر ہوسکتی : گورنر سٹیٹ بنک 
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا
  • کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہر
  • سرینگر میں رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کی اہم پریس کانفرنس
  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین
  • پی ایس ایل کی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر محمد رضوان برہم: ماحول کشیدہ ہو گیا
  • پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے