Nawaiwaqt:
2025-04-16@04:49:02 GMT

رمضان المبارک کا چاند پاکستان میں کس تاریخ کو نظر آئے گا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

رمضان المبارک کا چاند پاکستان میں کس تاریخ کو نظر آئے گا

اسلام آباد: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا، شعبان المعظم کا چاند آج نظر آگیا ہے۔شعبان المعظم کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا. جس کے بعد آج شعبان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر نے اجلاس کی صدارت کی.

زونل ممبران، ماہرین اور دیگر تمام مکاتب فکر کے علما کرام بھی اجلاس میں موجود تھے. اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند اگلے ماہ 28 فروری یا پھر یکم مارچ کو دیکھا جائےگا۔ماہرین فلکیات کا عید کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جاسکتی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا چاند

پڑھیں:

فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔
سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجوتھا میںسے کسی ایک کے ذریعے فہرست جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، یہ طریقہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائےگی، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیدار کسی بھی دن اور وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آزاد ہوں گے، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کے لئے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہو گی۔

پاکستان سپر لیگ 10 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کی تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • 14 واں بین الپارلیمانی اجلاس، یورپی وفد کی پاکستانی آمد
  • دھونی ایوارڈ ملنے پر بھی پریشان، کون سا کارنامہ سرانجام دیا؟
  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون جلوہ گر ہو گا
  • پاکستان میں آج پنک مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
  • لاہور کا لالہ جو کرکٹ کی تاریخ میں امر ہوگیا
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ