اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے جاری، جنین،تلکرم میں تباہی 21 فلسطینی شہید 60 سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسرائیلی بربریت جاری، جنین اور تلکرم میں شدید فضائی اور زمینی حملے کیے جن میں 21 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اور 60 سے زائد کو گرفتار کرلیا گیا۔
غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کی تباہ حال علاقوں میں واپسی جاری ہے، 5لاکھ سے زائد فلسطینی تباہ شدہ شمالی غزہ میں لوٹ آئے، غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار گھریلو گیس کی فراہمی بحال ہوگئی، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظلم و بربریت جاری رہی۔
24گھنٹے میں غزہ کے ہسپتالوں میں63لاشیں لائی گئیں،59 لاشیں تباہ عمارتوں، میدانوں اور سڑکوں سے اٹھائی گئی تھیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد47ہزار417 تک پہنچ گئی۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سے ملاقات ہوئی، اسٹیووٹ کوف اور نیتن یاہو نے مستقبل کے لائحہ عمل پرغورکیا، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نے غزہ کا دورہ بھی کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کی غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے طبی سہولیات مہیا کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی کڑی ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ حملہ مسیحیوں کے مقدس مذہبی دن پام سنڈے کو کیا گیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل کس طرح مذہبی مقدسات اور عام شہریوں کی زندگیوں کے خلاف اقدامات کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی شہری بھی غزہ میں جنگ بندی کے حامی، انوکھے طریقے سے احتجاج
پاکستان فی الفور اسرائیلی مظالم بند کئے جانے کا مطالبہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاتعداد نہتے فلسطینیوں بشمول عورتوں اور بچوں کو شہید کیا گیا اور بنیادی شہری ڈھانچے کو تباہ کیا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں نے غزہ میں صحت کو نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور شدید بیمار لوگ صحت سہولیات کی دستیابی سے محروم ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں فوری طور پر اسرائیلی مظالم روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان 2 ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے جس میں فلسطین کی سرحد جون 1967 سے پہلے فلسطینی علاقوں پر مشتمعل ہو اور اِس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو۔
پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فیصلہ کُن اقدام کر کے اُسے اِن مظالم کے لیے جوابدہ بنایا جائے اور فلسطینی عام شہریوں کو مزید ظلم و ستم سے بچایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال اسرائیل پاکستان دفتر خارجہ