راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے  میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیردفاع، وزیر اطلاعات سمیت سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین بھی نماز جنارہ میں شریک ہوئے، میجر حمزہ اسرار میرعلی میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

نور جہاں اور مہدی حسن کو درجنوں گانے لکھ کر دینے والا لکھاری آج کس حال میں ہے؟ کوئی بھی مدد کو کیوں نہ آیا؟

نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچایا گیا اور شہید میجر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں

’جیو نیوز‘ گریب 

ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔

5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچا دیا گیا۔

5 میتوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نمازِ جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، تہران کی مذمت

ایران نے اپنے صوبے سیستان (ایرانی بلوچستان) میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 12 اپریل کو 8 پاکستانی شہریوں کو سیستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف
  • شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے, آج کا امن و آزادی ان کی قربانیوں کی بدولت ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس ہے، جنرل عاصم منیر
  • آج امن اور آزادی شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف
  • شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
  • ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں
  • فیصل آباد: موٹر وے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نمازِ جنازہ ادا
  • لاہور‘ کراچی میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ، عالمی رہنماؤں کی تعزیت 
  •  سابق نائب امیرجماعت اسلامی و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ کی جامع مسجد میں ادا