کراچی ایئرپورٹ خود کش حملہ کیس: ملزمہ کی ضمانت کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ خود کش حملہ کیس میں گرفتار ملزمہ نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کر دیے۔
وکیل کے مطابق ملزمہ کو 3 ماہ سے غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، محکمہ داخلہ نے 29 نومبر کو تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے ایئرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس، ملزم جاوید کو گواہوں نے شناخت کرلیا ایئرپورٹ حملہ کیس، ملزمان کی درخواست پر جواب کیلئے حکومت کو آخری مہلتوکیل کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا تھا۔ عدالت نے گرفتار ملزم جاوید اور ملزمہ کو 5 دسمبر کو ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
ملزمہ کے وکیل کے مطابق گرفتار ملزمان کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر 53 روز ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 12 روز میں ملزمان کا چالان طلب کیا تھا۔ اگر چالان پیش نہیں ہوگا تو کیس مزید التوا کا شکار رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
کراچی میں پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹو کالونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، اس مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم حبیب اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی قاسم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے لیاری میں بغدادی تھانے کی حدود میں دبئی چوک پر بھی ایک مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم ارشد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دوسرے ملزم سجاد سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔