اسلام آبادہائیکورٹ نے شہری کیخلاف ایف آئی آر کارروائی روک دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میںعدالتی حکم کے خلاف ورزی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر درخواست گزار کے خلاف درج متعلقہ ایف آئی آرپرعمل درآمداگلی سماعت تک روک دیاہے اورفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 فروری کو کو جواب طلب کر لیاہے۔
(جاری ہے)
یہ احکامات جمعرات کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے احکامات جاری کیے اس دوران درخواست گزار کی جانب سے عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت عالیہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر درخواست گزار چوہدری محمد عثمان اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیا گیا، وکیل نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا عدالت نے اٴْس فیصلے کو معطل کر دیا،وکیل کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے بعد مقدمہ کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی تھی اس کے باوجود درخواست گزار کے خلاف قانون ایف آئی آر درج کی گئی، درخواست گزار کے خلاف درج ایف آئی آر کو معطل کیا جاتا ہے اس عدالت کی مزید کارروائی تک درخواست گزار کے خلاف مقدمہ مؤثر نہیں ہوگا، عدالت نے کیس سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درخواست گزار کے خلاف اسلام ا باد ایف ا ئی ا
پڑھیں:
بی ایل اے سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت پر خاتون وکیل کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی:سوشل میڈیا پر کلعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت کرنے پر سائبر کرائم اسلام آباد میں خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق انکوائری کے دوران سامنے آیا کہ جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ نے جان بوجھ کر ماو رنگ بلوچ کی حمایت میں مواد شیئر کیا۔ جلیلہ حیدر کا اقدام عوامی و معاشرتی سطح پر بے چینی و بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے۔
جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ سرکاری کی جانب سے سائبر کرائم کے سفیر انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔