پی آئی اے انجینئرنگ ہینگرمیں نئی سیٹ شاپ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
چیف ایگزیکٹو آفیسرائروائس مارشل عامرحیات نے پی آئی اے انجینرنگ ہینگرمیں نئی سیٹ شاپ کا افتتاح کردیا۔ نئی شاپ سےانجینرنگ کارکنان کوکام کرنے میں آسانی اوربہترماحول ملے گا۔ترجمان پی آئی اے کےمطابق سیٹ شاپ میں طیاروں کی اندرونی تزئین وآرائش کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سیٹ شاپ ہینگرکےساتھ بنائی گئی ہے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا چین سے رابطہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہی دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور بےبنیاد پروپیگنڈا مسترد کردیا۔
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے چین کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔