پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کہا ہے کہ پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں 50 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہنگامی طور پر کراچی سے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے سی ای او نے مزید کہا کہ کراچی سے ہفتہ وار دو پروازیں چلوانا چاہتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ 2023 میں 55 ہزار اور 2024 میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی سیاحت کےلیے آذربائیجان آئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
سٹی42: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ کرے گی۔
ترجمان کے مطابق باکو کیلئے ان پروازوں سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ قومی ایئرلائن باکو روٹ کو کاروباری طور پر کامیاب بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سروس سے مسافروں کو براہ راست، آسان اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا باعث بنے گی۔