پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا، کل یکم ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا، کل یکم ہوگی۔
شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا، جس میں اعلان کیا گیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے اور یکم کل جمعہ کے روز ہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا جب کہ کوئٹہ اور تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں کل بروز جمعہ 31 جنوری کو یکم شعبان المعظم ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل ارکان،فنی ماہرین اوردیگر تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شعبان المعظم کا چاند چاند نظر
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائیجیریا کا سرکاری دورہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائیجیریا کا سرکاری دورہ نائیجرین وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل کرسٹوفر گوابن موسی سمیت مسلح افواج کی قیادت سے ملاقاتیں، فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائیجرین چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی اولاٹوبوسم اولیوید، چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل ایمانوئل اکیچکو اوگالا اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل حسن بالا ابوبکر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی گئی، جبکہ انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی، دفاعی تعاون، اور بین الاقوامی، علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مزید کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے دونوں افواج کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، نائجیریا کی سول اورعسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔