وفاق کا آئی جی پنجاب کی خدمات لینے کیلئے رابطہ، پنجاب حکومت کا انکار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پنجاب حکومت نے وفاق کو دیئے گئے جواب میں کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہو گیا، مزید کام جاری ہے، آئی جی کو فی الحال تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کر دیا۔ وفاق کی جانب سے پہلے بھی دو بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے کوئی تبدیلی ضروری نہیں، پنجاب حکومت نے وفاق کو دیئے گئے جواب میں کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہو گیا، مزید کام جاری ہے، آئی جی کو فی الحال تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات پنجاب حکومت
پڑھیں:
چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وہ تکلیف میں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں اچھا کام ہوتا ہے چند عناصر بےبنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری شان اور سر کا تاج ہیں، اُڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، وہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول ہے۔