جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم میں دھماکے دار واپسی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے، اور اس بار یہ جوڑی ایس ایس راجامولی اور مہیش بابو کی آنے والی میگا بجٹ فلم SSMB29 کا حصہ بنے گی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، SSMB29 میں جنوبی بھارتی اداکار پرتھوی راج سوکمارن کو ایک اہم کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن وہ فلم کا حصہ نہ بن سکے۔ اب ان کی جگہ جان ابراہم نے لے لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، "جان ابراہم حیدرآباد میں شوٹنگ کریں گے اور ان کے کئی سینز پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہوں گے۔"
یہ فلم ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جس میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم ایک ایڈونچر ایکشن کہانی ہوگی، جس کی شوٹنگ بھارت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کی جائے گی۔ اطلاعات ہیں کہ فلم قدیم بھارتی دیومالائی کہانی پر مبنی ہوگی لیکن جدید دنیا میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز 3 جنوری کو ہوا تھا، اور حال ہی میں پریانکا چوپڑا حیدرآباد پہنچیں، جس سے ان کے فلم کا حصہ بننے کی قیاس آرائیاں مزید مضبوط ہو گئیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جان ابراہم
پڑھیں:
کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ناصرف پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی بلکہ پاکستانی انڈسٹری میں کام کرنے پر بھی لب کشائی کر دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کے بعد اب سشمیتا سین نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کر دی۔
اداکارہ کے مطابق ہنر و فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور نہ ہی ہونی چاہیے، ایک کھیل اور ایک ہماری تخلیقی فیلڈ ہے جو تمام پابندیوں سے آزاد ہے، تخلیقی کام آزادی کے ماحول میں پروان چڑھتا ہے، اس لیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گی۔
پاکستانی انڈسٹری میں کام کے حوالے سے ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا چاہوں گی، پھر چاہے اس کی پیشکش کہیں سے بھی آئے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فواد خان نے 9 سال بعد فلم ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، تاہم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی ہے، جس پر بھارتی فنکار یکے بعد دیگرے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا