میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ ادا؛ آرمی چیف اور وزیراعظم کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سٹی 42 : میر علی میں 29 اور 30 جنوری کی شب ہونے والے آپریشن کے دوران خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ۔
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، وزیر دفاع و اطلاعات سمیت فوجی افسران، جوانوں، شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا
میجر حمزہ اسرار نے میر علی میں مادر وطن کا بے جگری سے دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے بہادر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، شہباز شریف کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ، کہا کہ ایسی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو تقویت دیتی ہیں، بہادر شہداء کی قربانیاں آنیوالی نسلوں کے لیے محفوظ اور پرامن پاکستان کو یقینی بنانے کے اجتماعی یقین کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی، سب کو ای بائیک ملیں گی
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔
نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کا جسد خاکی ابائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا ، شہید میجر حمزہ اسرار کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
منسک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے۔
"دنیا نیوز" کے مطابق منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ عزت مآب میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں 2دن قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گے، لندن کے دورے میں نجی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں کوئی سرکاری ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
صدر زرداری کوہسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا
مزید :