190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے نیب کی جانب سے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے شہزاد اکبر اور فرح شہزادی ان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے پاسپورٹ منسوخ شہزاد اکبر اور کی درخواست
پڑھیں:
بنگلہ دیش نے اسرائیل کے سفر کی پابندی دوبارہ لگادی
بنگلہ دیش نے شہریوں پر اسرائیل کے سفر کی پابندی دوبارہ لگا دی۔ بنگلہ دیش نے قومی پاسپورٹ پر اسرائیل کے سفر کی اجازت ختم کر دی۔
سابق وزیراعظم حسینہ واجد حکومت نے 2021 میں پاسپورٹ پر سے اسرائیل کے علاوہ کی تحریر ہٹا دی تھی۔
بنگلہ دیش کے پاسپورٹ پر اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال کی تحریر دہائیوں سے درج تھی۔
Post Views: 4