پی آئی اے کا ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025ء تک کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جا سکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کروا کر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025ء تک کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹکٹوں کی نئی پالیسی؛ پاکستان ریلوے نے اعلان کردیا
اقصیٰ شاہد : پاکستان ریلوے نے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ۔
پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کردی ، ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے رابطہ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر لاگو ہوگی۔
جاری کردہ پالیسی کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیےٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس کی جائے گی، روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی، روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی، ٹرین کی روانگی کے بعد صرف دو گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا، اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی ، پی او ایس سےخریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف انہی کاؤنٹرز پر ہوگی ۔
طلبا کی داخلہ اور ٹیوشن فیس معاف،پرائیویٹ سکولوں کے لئے نیا حکم آ گیا
پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ریفنڈ لینے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور CNIC کی کاپی جمع کرانا ہوگی، کینسلیشن سلپ اور رقم دی جائے گی، آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے ممکن ہوگا، جس سے ادائیگی کی گئی ہو ، آن لائن ٹکٹوں کے لیے بھی وہی ریفنڈ پالیسی ہوگی جو POS کے لیے مقرر ہے، آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا، آن لائن ٹکٹ اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو ٹکٹ کینسل نہیں ہوگا۔
پاکستان 2030ء تک 60 فیصد قابلِ تجدید توانائی کا ہدف رکھتا ہے، سینیٹر شیری رحمٰن
حکام پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بکنگ سے متعلق درست معلومات حاصل کریں اور ریفنڈ کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کی واپسی کے لیے درخواست دیں، مزید معلومات کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن یا پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔