ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنیتا ولیمز کی زمین پر واپس لانے کی ذمے داری سونپ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دست راست ایلون مسک کو خلاباز سنیتا ولیمز کو زمین پر لانے کے ذمے داری سونپ دی۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی اور اپنے دستِ راست ایلون مسک کو خلاباز سنیتا ولیمز کو زمین پر واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔سنیتا ولیمز اور بچ وِلمور جون 2014 سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں زمین پر واپس لانے کی متعدد کوششیں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے سنیتا ولیمز اور بچ وِلمور کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا، اب انہیں زمین پر واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے۔صدر ٹرمپ نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں یہ ذمہ داری اپنے ساتھی ایلون مسک کو سونپ رہا ہوں، وہ اپنے ادارے اسپیس ایکس کے ذریعے سنیتا اور بچ کو واپس لاسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتا ولیمز اور بچ وِلمور کو مارچ میں اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کریو 10 کے ذریعے زمین پر واپس لایا جاسکتا ہے۔
59 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بچ وِلمور کو دس روزہ مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا تھا۔ وہ 5 جون کو بوئنگ کے خلائی جہاز اسٹار لائنر کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔تھرشر میں خرابی اور ہیلیم گیس خارج ہونے کے باعث خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اسٹار لائنر کیپسول 7 ستمبر کو واپس بلالیا تھا۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت کے مطابق سنیتا ولیمز اور بچ وِلمور کو خلا سے واپس لانے کا آپریشن جلد شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: زمین پر واپس لانے ایلون مسک کو

پڑھیں:

پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان

پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان ہے۔ ٹیکس ریٹس میں کمی کا مقصد پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانا ہے ۔ فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 5 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ،ذرائع کے مطابق ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیاجائیگا۔دس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا: سابق آرمی چیف جنرلمارک ملی بھی سیکورٹی سے محروم
  • ایئرپورٹ رن وے پر بنی ان دو قبروں کی کہانی کیا ہے؟ جانیں
  • ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنیتا ولیمز کی زمین پر واپسی کا ٹاسک سونپ دیا
  • امریکی ایئرپورٹ کے رن وے پر بنی ان دو قبروں کی کہانی کیا ہے؟
  • پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاریاں شروع
  • پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان
  • صرف آٹھ ماہ زندہ رہنے والا ’’القادر یونیورسٹی ٹرسٹ‘‘
  • صنعتکاروں کا شرح سود میں ایک فیصد کمی پر مایوسی کا اظہار
  • کینیڈا : انتخابات میں مداخلت کا خدشہ،ایلون مسک کیخلاف تحقیقات