Nawaiwaqt:
2025-04-16@13:32:28 GMT

 محنت کرتے جاؤ مریم نواز تمہارے ساتھ کھڑی ہے:مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

 محنت کرتے جاؤ مریم نواز تمہارے ساتھ کھڑی ہے:مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے. پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے.

پنجاب میں تعلیم کے بعد بچوں کو کھیلتا، آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں. پنجاب میں کھیل کے میدان کئی سال سے ویران تھے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر وظائف دیے، پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے. ہمارے نوجوان ہونہار اور باصلاحیت ہیں. محنت کرتے جاؤ مریم نواز تمہارے ساتھ کھڑی ہے.عالمی معیار کے کوچز سے نوجوانوں کی تربیت کرائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبا کو لیپ ٹاپ اور 2200 ایتھلیٹس کو الیکٹرک بائیکس دے رہے ہیں. نوجوانوں کو کاروبار کے لیے 10 لاکھ سے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دیں گے. 7 فروری کو ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان

حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان کردیا۔۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ نہ آٹا مہنگا ہو، نہ کسان کو نقصان ہو۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گندم کٹائی کے موقع پر وعدہ پورا کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے یہ پیکیج منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا، ان شااللہ ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو، کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔ اجلاس میں انھوں نے مزید کہا کہ کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا، کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کا آغاز کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز