گاڑی کی ڈگی لاش ملنے کا معما حل، قریبی دوست ہی قاتل نکلے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
پولیس نے گاڑی کی ڈگی سے لاش ملنے کے معاملے کا معما حل کرلیا، جس میں مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے۔
چند روز قبل اے آر بازار تھانے کی حدود میں گاڑی کی ڈگی سے ملنے والی لاش کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں مقتول عبدالوہاب کے قریبی دوست ہی قاتل نکلے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں علی حسین، غلام حبیب اور فرید شامل ہیں، جنہوں نے معمولی رنجش اور تلخ کلامی پر اپنے دوست عبدالوہاب کو قتل کیا۔ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لاش کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے گاڑی تھانہ اے آر بازار کے علاقے میں کھڑی کردی تھی۔
بعد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ا یس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
اے این ایف کی کارروائیاں: 227 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹواینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان نے مختلف شہروں میں 7 کارروائیوں کے دوران 227 کلو منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، اسلام آباد میں کار سے 28.8 کلو افیون، 98.4 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
راوی ٹول پلازہ لاہور سے 38.4 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کےخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں۔
اسی طرح کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور سے 33.6 کلو چرس برآمد اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
سندھ میں جامشورو کے قریب ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس، بلوچستان میں تربت سے 10 کلو آئس جبکہ کے پی میں پشاور میں ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔