پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون سے شادی کے خواہشمندکئی لوگ سامنے آگئے،ویڈیوز دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
نوجوان لڑکے کے عشق میں امریکا سے پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے شادی کے خواہش مند متعدد شہری سامنے آگئے۔اونیجا اینڈریو رابنسن کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ لڑکے ندال احمد میمن کے عشق میں امریکا سے پاکستان پہنچیں تھیں، جس پر لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے ان سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
لڑکے اور ان کے اہل خانہ کے انکار کے بعد امریکی خاتون نے بھی ملک واپس جانے سے انکار کردیا، تاہم امریکی قونصل خانے اور سندھ حکومت کے عہدیدار خاتون کو واپس بھیجنے کے لیے رضامند کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ایک طرف جہاں خاتون سے آن لائن محبت کا دعویٰ کرنے والا لڑکا اور اس کے اہل خانہ گھر سے فرار ہوگئے ہیں تو دوسری طرف کراچی کے ہی متعدد شہری خاتون سے شادی کے لیے تیار دکھائی دیے۔
View this post on InstagramA post shared by Times of Karachi (@timesofkarachi)
گارڈن کے ہی علاقے کے متعدد رہائشی زائد العمر افراد نے پاکستان پہنچنے والی خاتون سے شادی کی مشروط رضامندی ظاہر کردی۔امریکی خاتون سے شادی کی خواہش رکھنے والے افراد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
امریکی خاتون سے شادی کے خواہش مند کم سے کم تین افراد سامنے آگئے، جنہوں نے خاتون سے مشروط شادی کی تیاری ظاہر کی۔
ایک بزرگ شہری نے بھی امریکی خاتون سے شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے شرط رکھی کہ امریکی خاتون انہیں 50 ہزار ڈالر دے اور انہیں ساتھ لے جائیں۔مذکورہ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ وہ خاتون سے پچاس ہزار ڈالر کے عوض شادی کے لیے تیار ہیں اور اگر خاتون انہیں ساتھ لے جانا چاہیں تو بھی وہ ان کے ساتھ چلے جائیں گے۔بزرگ شہری نے کہا کہ اگر خاتون انہیں ساتھ لے گئیں تو وہ امریکا جا کر اپنی آنکھوں کا بھی چیک اپ کروالیں گے۔ساتھ ہی بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ لیکن خاتون کنگلی ہیں، انہیں پیسے نہیں دیں گی، وہ خود یہاں پیسے لینے آئی ہیں۔
ایک اور شہری محمد اسماعیل نے بھی خاتون سے شادی کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک نیا گھر بنوایا ہے، جہاں وہ خاتون کو رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی والدہ گھر میں رہتے ہیں، اگر خاتون ان کے ساتھ رہنا پسند کریں گی تو وہ انہیں خرچے کے طور پر 5 ہزار ڈالر بھی دیا کریں گے۔
حیران کن طور پر امریکی خاتون سے شادی کا خواہش مند تیسرا شخص بھی سامنے آگیا، جس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت مانگ لی ہے۔مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اسلام میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لازمی نہیں، تاہم انہوں نے اس باوجود اجازت لی ہے اور وہ امریکی خاتون سے شادی کے لیے تیار ہیں۔مذکورہ شخص نے شرط رکھی کہ امریکی خاتون مذہب اسلام قبول کریں گی تو وہ ان سے شادی کے لیے تیار ہیں۔
کراچی کے بزرگ شہریوں کی جانب سے خاتون سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکی خاتون سے شادی خاتون سے شادی کی خاتون سے شادی کے شادی کے لیے تیار کا کہنا تھا کہ خاتون ان
پڑھیں:
کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی شادی کرانے کیلیے آنٹی سامنے آگئیں
کراچی:امریکا سے لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی کا معاملہ حل نہیں ہوا لیکن ایک آنٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعویٰ کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے، ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔
ان سے پوچھا گیا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتا، مطالبہ تو اس وقت پتا چلے گا جب اس کو سامنے لاکر دکھاؤ گے، ہمیں کیا پتا مطالبہ کیا ہے اور بچے چھوڑ کر کیوں آئی ہے، کیا یہاں کم ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ شادی کرانے کے لیے یہاں بہت ہیں، پاکستانی جو کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں، امریکا نوٹوں کے لیے جا رہے ہیں وہ کالی یا گوری کے لیے نہیں جا رہے ہیں۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/628962682943722/امریکا چھوڑ کر پاکستان آئی ہیں تو خاتون نے بتایا کہ کچھ بھی ہوگا مال کے لیے کیا ہوگا بغیر مال کرتے نہیں ہیں، ہم نے ان کو دیکھا نہیں ہے اور کچھ بھی نہیں جانتے ہیں، مال کے لیے کیا ہوگا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی خاتون نے بتایا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے ، دس دفعہ اندر گئی ہوں لیکن ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے لڑکی تو آجائے، ان سے بات کریں گے کہ بھئی تیرا ڈیمانڈ کیا ہے اور تیری ویلیو کتنی ہے اور انگریزی میں کہا کہ میں ڈاکٹر ہوں اور چیک کرنا چاہتی ہوں