فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مبالغہ آرائی پر مبنی سابق وزیر کے بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی، فوٹو : پی آئی ڈی

وفاقی کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سابق وفاقی وزیر کا پائلٹس سے متعلق دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پر مبنی تھا، سابق وزیر کے بیان سے ملک اور قومی ایئرلائن کا تشخص شدید متاثر ہوا، سابق وزیر کے بیان سے قومی خزانے کو بھی شدید نقصان ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔

اعلامیے کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مبالغہ آرائی پر مبنی سابق وزیر کے بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی، کمیٹی بیان کے نتیجے میں قومی ایئرلائن اور قومی خزانے کو نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے چارٹر کی توثیق کر دی، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے تحت 50 بلین درخت اگائے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان ٹیرف ریٹس کوٹا تقسیم کے معاہدے کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے احتساب عدالت تھری اسلام آباد کی ری آرگنائزیشن کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

وفاقی کابینہ نے احتساب عدالت تھری کو اسپیشل کورٹ اسلام آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سابق وزیر کے وفاقی کابینہ نے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ متعلقہ حکومتوں کے ساتھ بذریعہ وزارت خارجہ ہماری خط وکتابت جاری ہے، اگر ان اثاثوں کو ملایا جائے تو یہ 50 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں، یہ نیب کا کیس بنتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف کرپشن کیس کی  سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف نیب درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ فریقین دونوں میاں بیوی ہے، عوامی نمائندے رہ چکے ہیں، دونوں میاں بیوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہے، پاکستان میں ان کے اثاثے 34 کروڑ روپے ہیں، ان کے بیرونی ممالک میں بھی اثاثے ہیں، جن کی مالیت 2.8 بلین روپے ہیں، متحدہ امارات، سنگاپور، برطانیہ حکومت کے ساتھ میوچل لیگل اسسٹنٹ (ایم ایل اے) جاری ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ متعلقہ حکومتوں کے ساتھ بذریعہ وزارت خارجہ ہماری خط وکتابت جاری ہے، اگر ان اثاثوں کو ملایا جائے تو یہ 50 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں، یہ نیب کا کیس بنتا ہے، احتساب عدالت نے اس کیس کو اینٹی کرپشن سنٹرل بھیج دیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کیس نیب خیبر پختونخوا یا احتساب عدالت کو بھیج دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اس کیس کو کوئی اور بینچ سنے گا، عدالت نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے سے متعلق بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، وفاقی کابینہ کوبریفنگ،جائزے کیلئے کمیٹی قائم
  • پی آئی اے سے متعلق سابق وزیر کے متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری
  • وفاقی میڈیکل کالجوں میں صوبوں کا کوٹہ کم ہوگیا 
  • پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری
  • موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
  • پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت
  • پی ٹی آئی کی نئی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی تشکیل، زلفی بخاری کنونیئر مقرر
  • عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دیدی
  • حکومت کا جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ