قومی احتساب بیورو (نیب) اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ملک میں ہونے والے مالی فراڈ پر کارروائی کے سلسلے میں ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کے تحفظ کا بل: اوورسیز پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

اس حوالے سے تقریب اسلام آباد میں واقع نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ مفاہمت کی یادداشت پر چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بورڈ اف گورنرز سید قمر رضا اور منیجنگ  ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضل بھٹی  کی موجودگی میں ڈی جی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ویلفیئر اینڈ سروسز ڈویژن اور ڈی جی نیب اے این پی نے دستخط کیے۔

ایم او یو کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ  جائیداد مالی بد عنوانی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور سرمایہ کار کمپنیوں، ڈیولپرز یا دیگر اداروں کی طرف سے فراڈ اور دھوکا دہی کے واقعات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیے: جائیداد کی خریدوفرخت: اوورسیز پاکستانیوں پر کونسی نئی شرط عائد کردی گئی

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نیب  پیڈ کوارٹر اور ریجنل دفاتر میں مخصوص سہولت ڈیسک  یا سیل قائم کیے  جائیں گے جہاں ان کی طرف سے بھیجی گئی شکایات کے ازالے کے لیے بلا تاخیر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس موقعے پر چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لیے نیب ہیلپ لائن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سے رابطے میں رہے گا۔

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانی ڈومیسائل نہ ہونے کی وجہ سے کن مسائل کا شکار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے نیب کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

چیئرمین نیب  نے کہا کہ اوور سیریز پاکستانیوں کے ساتھ دھوکا دہی میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ ریئل اسٹیٹ مفاہمتی یادداشت نیب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریئل اسٹیٹ مفاہمتی یادداشت اوورسیز پاکستانیوں کے کے لیے

پڑھیں:

بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی رہائی، فیصل واوڈا کا جرمانے کے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی مد میں 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ قیدیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں میں 50 لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہوں۔ چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جائےگی، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کی بھی مدد کروں گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے قیدیوں کا خرچ حکومت برداشت نہیں کرتی۔

اس موقع پر کمیونٹی ویلیفیئر اتاشی ریاض نے بتایا کہ سعودی عرب ریاض میں 19 پاکستانیوں نے 10 لاکھ تک جرمانے کی ادائیگی کرنی ہے۔

حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے جرمانے ادا کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو دوسرے ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ: بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد منظور

بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے قیدیوں کی حوالگی کے لیے مختص بجٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلان اوورسیز کمیٹی بیرون ممالک پاکستان جرمانوں کی ادائیگی سینیٹر فیصل واوڈا قائمہ کمیٹی قیدیوں کی رہائی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • نیب اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط
  • بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی رہائی، فیصل واوڈا کا جرمانے کے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان
  • سندھ حکومت اور ایران کے صوبہ خراساں رضوی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں او آئی سی رکن ممالک کے مابین 30 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • جنید اکبر خان نے قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا
  • جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کی چیئرمین شپ سےاستعفیٰ دیدیا،
  • جنید اکبر خان اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے مستعفی
  • گورنر انیشی ایٹو اور جامعہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
  • عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل