اجلاس میں استور مرکز کی جانب سے جو مطالبات اٹھائے گئے ہیں انکی مکمل حمایت کی گئی اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ انتطامیہ کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکز امامیہ سکردو میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود ( امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ابتک گرفتار نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ استور میں تکفیری ملا نے امام زمانہ کی شان میں گستاخی کر کے تمام مکاتب فکر کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی دھحیاں اڑائی ہے۔ لہذا جی بی حکومت فوری طو پر اس گستاخ کو گرفتار کر کے توہین اہلبیت کے قوانین کے مطابق سزا دی جائے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گستاخ امام زمانہ کے خلاف کل بروز جمعہ 31 جنوری 2025ء کو بلتستان بھر (سکردو، شگر، کھرمنگ، روندو) میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام عاشقان امام زمانہ سے ان احتجاجات میں بھرپور انداز میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔ اجلاس میں استور مرکز کی جانب سے جو مطالبات اٹھائے گئے ہیں انکی مکمل حمایت کی گئی اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ انتطامیہ کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی جانب سے اجلاس میں کی گئی

پڑھیں:

05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان، کابینہ اجلاس میں فیصلہ

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ کے مطابق، کابینہ نے عام شہریوں کے علاج و معالجے کے لیے صحت کارڈ، ہنرمند نوجوانوں کے لیے قرض اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے وزیر آئی ٹی ضیاء القمر کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی، جبکہ ہائر ایجوکیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ 05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منفرد انداز میں منایا جائے گا، جب کہ اسپیکر اسمبلی پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی واضح کیا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسیوں کے مطابق کام کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں، کابینہ نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے، تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے بھارت کی کسی بھی قسم کی مداخلت یا شرانگیزی کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی پیز معاہدے، بجلی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی 13 مقامات پر احتجاج کرے گی
  • 05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان، کابینہ اجلاس میں فیصلہ
  • گستاخ امام زمانہ،ملعون احسن باکسر کی مدعی مقدمہ اور وکیل کو قتل کی دھمکیاں
  • گستاخ امام زمانہ کیخلاف کل پورے گلگت بلتستان میں مظاہرے ہوں گے، انجمن امامیہ
  • توہین امام زمانہ کیخلاف استور میں تیسرے روز بھی دھرنا جاری
  • گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت بلتستان میں دھرنے جاری، ویڈیو رپورٹ
  • امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف استور میں دوسرے روز بھی دھرنا
  • گستاخ امام مہدی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے، سید علی رضوی
  • صحافی برادری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا، ملک گیر احتجاجی مظاہرے