’’لڑکی والوں نے رشتے کیلیے بھکاری بننے کی شرط رکھی‘‘ بہروپیے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے ایک بہروپیے کو گرفتار کرلیا، جس نے بتایا کہ لڑکی والوں نے رشتہ دینے کے لیے بھکاری بننے کی شرط رکھی تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معذوری کا بہانہ بنا کر شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے ایک بھکاری کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی والوں نے کہا ’’لڑکا بھیک مانگتا ہوگا تو رشتہ دیں گے۔
بھکاری نے عجیب منطق بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’برادری میں مانگنے والوں کا نام ہوتا ہے‘‘۔
پولیس نے بھکاری کو رینگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا۔ اہل کاروں نے بتایا کہ بھکاری علی حسن کو باٹا پور کے قریب شاہراہ سے پکڑا گیا، جو معذور بننے کا روپ دھار کر شہریوں سے بھیگ مانگتا تھا۔
ملزم بھکاری کے خلاف گداگری ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ، ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
مزید پڑھیں: شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان، کیا کچھ ملے گا؟
شاندار اننگز کھیلنے پر جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا، بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے انگلش کرکٹر ڈریسنگ روم حوصلہ افزائی اور انہیں 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ پیش کردیا۔
مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ کیلئے ہیئر ڈرائر دینے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس نے مداحوں کو حیران کردیا جبکہ کئی صارفین نے منفی تبصرے بھی کیے۔
مزید پڑھیں: "انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا" رضوان کی ویڈیو وائرل
ایک صارف نے لکھا کہ ونس نے بالرز کو 'ہیٹ' دی، مالک صاحب نے انہیں 'ڈرائر' دے کر ٹھنڈا کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کسی فرنچائز کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی نے ایک پلئیر کو ایسے تحفے سے نوازا ہو۔