خدیجہ شاہ کی حفاظتی مقدمات میں توسیع، کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلاب بھی مانگ لیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ یہ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔
خدیجہ شاہ کے وکیل عالم خان ادینزیی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ ہوں تو اس کی تفصیلات دی جائیں۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خدیجہ شاہ سے پوچھا کہ آپ کے پاس کوئی عہدہ ہے؟ اس پر انہوں ںے جواب دیا کہ میرے پاس اس وقت کوئی عہدہ نہیں، میرا نام مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کے لیے ہے اور مخصوص نشستوں کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں ہے۔
وکیل نے کہا کہ خدیجہ پہلے بھی جیل میں رہی ہیں اور اب یہاں پشاور میں مقیم ہیں۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ اس عدالت میں جو بھی آتا ہے وہ ہمارے لیے قابل احترام ہے، ایسی ہی کیس میں چیف جسٹس صاحب کا ججمنٹ موجود ہے، اس سے آگے نہیں جاسکتے، ہم حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، آپ مقدمات کی تفصیل کے لئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں، وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کا کوئی کیس ہے تو اس کی رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی اور درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔
بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خدیجہ شاہ کی عدالت نے کے خلاف
پڑھیں:
5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
اسلام آباد:5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی، تاہم دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور وکیل کے ذریعے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔