سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 11 فروری کے بجائے 10 فروری کو عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں دن 2 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں 8 ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو اجلاس ایک دن پہلے بلانے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائیکورٹس کے 5 سینیئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔

سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوگا۔ جس میں 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس طلب

اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر سینیئر ہائیکورٹس ججز کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اجلاس کا وقت تبدیل سپریم جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجلاس کا وقت تبدیل سپریم جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ وی نیوز ججوں کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے لیے

پڑھیں:

آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مزید دو ججز شامل کرنے اور دو صوبائی ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان تعینات کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے دو الگ الگ اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، جمعے کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہو گا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں دو ججز مزید شامل کرنے سے آئینی بنچز میں نامزد ججز کی تعداد 15 ہو جائے گی۔

جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس  2 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز ناموں پر غور ہوگا۔

دونوں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کیلئے تین تین سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، آئندہ اجلاس 17 اپریل کو ہوگا
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، اب 17 اپریل کو ہوگا
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری کمیشن جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ،چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ