ملازمین کے ہٹرتال اور احتجاج میں شرکت پر پابندی، مراسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سٹی 42 : فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے ملازمین پر ہٹرتال اور احتجاج میں شرکت پر پابندی لگا دی ۔
فنی تعلیمی بورڈ کے مطابق کوئی بھی ملازم ایپکا کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گا، کسی کو فون کال اور میسج پر چھٹی نہیں ملے گی، تمام سیکشنز کے انچارجز حاضری کا ریکارڈ رکھیں گے ۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی ملازم کیجانب سے قواعدو ضوابط کیخلاف ورزی کی گئی تو کارروائی ہوگی ۔
سونے کا نیایکارڈ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے پر پابندی لگانا نامناسب اقدام ہے، فنی تعلیمی بورڈ کیجانب سے عامرانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے، حکومت کیجانب سے احتجاج کرمے پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔