ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 290300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے 248885 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے بڑھ کر 2778 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی، مسلسل کمی کے باعث ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر سوا 16 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر11 ارب 44 کروڑ87 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر11ارب 37 کروڑ 24 لاکھ ڈالرہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 4 ارب 74 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 4 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہونے سے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر دباو بڑھانے کا باعث بھی بنا ہے۔

پاکستان میں جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 82 پیسے پر مستحکم رہا۔ دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جمعرات کے روزپاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 885 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی
  • سونےکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،ہزاروں کا اضافہ
  • مسلسل تیسرے روز اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر آگئی
  • سونے قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • پاکستان میں آج بروزبدھ، 29 جنوری 2025 سونے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی