شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزارتِ داخلہ نے سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔
ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے سلسلے میں دونوں افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر پاسپورٹ منسوخ کیے، نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاسپورٹ منسوخ
پڑھیں:
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے لگانے کا فیصلہ
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ وہ حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کےلیے 4 رکنی ٹیم کے ساتھ مراکش گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری نے مراکش میں کشتی حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔ وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو تحقیقاتی رپورٹ پر سراہا تھا۔