پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے بدھ کو فرانسیسی دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر ایشیا بینوئٹ گائیدی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر ممتاززہرا بلوچ نے ملاقات کے دوران دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اسرائیلی حملوں سے شدید بیمار مریض اہم طبی امداد سے محروم ہو چکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جاری وحشیانہ کارروائیوں کو فوراً روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان اور دو ریاستی حل کی حمایت کے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔پاکستان نے غزہ میں بیپٹسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یپٹسٹ اسپتال پر حملہ طبی مراکز کو نشانہ بنانے کے سلسلے کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسپتال پر اسرائیلی حملہ انسانی حقوق کے قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اسرائیل نے بیپٹسٹ اسپتال پر حملہ پام سنڈے کو کیا جو مسیحیوں کے لیے مقدس دن ہے. حملے سے اسرائیل کی مذہبی تقدس اور شہری زندگیوں کے حوالے سے واضح بے حسی کا اظہار ہوتا ہے۔شفقت علی خان نے نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں بے گناہ اور غیر مسلح فلسطینیوں، بشمول خواتین اور بچوں، کا بلا تخصیص قتل اور شہری انفراسٹرکچر کی منظم تباہی ہو رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں نے غزہ کے صحت کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے. اسرائیلی حملوں سے شدید بیمار مریض اہم طبی امداد سے محروم ہو چکے ہیں. انسانی امداد پر پابندی کے ساتھ یہ کارروائیاں اسرائیل کی جانب سے تنازعے کو طول دینے کا مظہر ہیں۔شفقت علی خان نے مزید یہ بھی کہا کہ فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست، جون 1967 کی سرحدوں القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ ہونی چاہئیے. پاکستان عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کو جوابدہ قرار دے، عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو مزید تشدد سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن ہیں، پاکستان
  • لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق
  • اسرائیلی حملوں سے شدید بیمار مریض اہم طبی امداد سے محروم ہو چکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ
  •  غزہ میں ہسپتال کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے:پاکستان
  • پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی واپسی پر گفتگو
  • ’ایران آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے‘
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی