ٹیم "ہم سب کا پاکستان" کی نامزد سفیر پاکستان برائے کویت ڈاکٹر ظفر اقبال سے ملاقات!
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری2025ء) کویت میں ٹیم "ہم سب کا پاکستان" پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ جماعت ہے جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد یکسوئی کے ساتھ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ٹیم ہم سب کا پاکستان نے صدر انعام مورگانائیٹ کی قیادت میں سفارتخانہ پاکستان کویت میں نامزد سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ہم سب کا پاکستان انعام مورگانائیٹ نے اپنی ٹیم کا تعارف فرداً فرداً کرانے کے ساتھ سفیر محترم کو ہم سب کا پاکستان کے وژن اور مشن کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ملکر اپنے ملک کا امیج بہتر بنا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
دیار غیر میں ہم بس صرف پاکستانی ہیں اورہماری سیاسی وابستگی اسی وقت اچھی ہے جب ہم پاکستان میں ہوتے ہیں۔ سفیر محترم کے بارے میں کہا کہ ابتدائی ملاقاتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نئے سفیر صاحب اور انکی ٹیم انتہائی پروفیشنل، دانش اور حکمت اندیش دوستانہ رویے کی حامل ہے انکی تعریف کی اور کہا کہ کویت پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو کے دور میں تعلقات کی نئی جہتیں کھلیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفیر پاکستان کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، جیسے طبی عملے کی کویت آمد ہوئی ہے ایسے ہی اور مزید دوسرے شعبوں میں افرادی قوت کی بھرتی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ہم سب کا پاکستان کی جانب سے کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا قومیت اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں رہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی اپنابے مثال کردار ادا کر رہی ہے، جسکی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں افرادی قوت بڑھانے کے بہت مواقع موجود ہیں جس پر کام کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان اور ٹیم کے صدر نے ملکر یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔ صدر ہم سب کا پاکستان کی ٹیم میں صدر محمد انعام مورگانائیٹ، سینئر نائب صدرمحمد عرفان شفیق، سیکریٹری جنرل عماد بخاری، میڈیا ہیڈسلمان خان، میڈیا ایڈوائزر محمد عمران ظفر، سوشل میڈیا ایڈوائزر ندیم اکبر، سینئر ایڈوائزر نعمان اسلم گھمن، سینئر ایڈوائزرو صحافی محمد عمران، سینئر ایڈوائزرمحترمہ شائستہ زاہد، شعبہ شعر و ادب فیاض وردگ، شعبہ سماجی فلاح علی، سینئر صحافی عابد ملک شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی کمیونٹی ہم سب کا پاکستان سفیر پاکستان کویت میں کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات جاری کر دیں
ایران میں پاکستانی سفیر نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ مدثر ٹیپو نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں، لاشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات میں مصروف ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی تکریم میں زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل لاشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے، اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں میں محمد عامر ولد لیاقت علی، محمد دلشاد ولد جند وڈا، محمد دانش ولد محمد دلشاد، محمد ناصر ولد محمد بخش، ملک جمشید ولد محمد صادق، محمد نعیم ولد غلام فرید، غلام جعفر ولد محمد رمضان، محمد خالد ولد کریم بخش شامل ہیں۔