Nawaiwaqt:
2025-04-15@05:08:33 GMT

مالی سال2025کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

مالی سال2025کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی، گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی،دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80ماہ کی کم ترین سطح ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی،غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،حساس قیمت اشاریہ میں جنوری 2025 کے آخری چار ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔
  وزارت خزانہ  کے مطابق جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں SPI میں 0.

77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،51اشیاء میں سے 12 کی قیمتوں میں کمی، 14 کی قیمتوں میں اضافہ، 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ای سی سی نے نومبر میں دالوں اور مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر نوٹس لیا،حکومتی اقدامات کے بعد دال چنا کی قیمت میں 52.5 روپے، دال ماش میں 37.4 روپے فی کلو کمی، مرغی کی قیمت میں 20.1 روپے فی کلو، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1022.2 روپے کمی ہوئی۔
گزشتہ چار ہفتوں میں ٹماٹر، آلو، دالوں، انڈوں اور ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی،PBS کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، حکومتی پالیسی اقدامات، انتظامی تدابیر اور ریلیف اقدامات مہنگائی کے دباؤ کو مؤثر طریقے سے قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوئے ۔    

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ

 حکومت نے اس بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف کا کچھ حصہ فراہم کرے گی، آئل ریفائنریز کے لیے یہ ریلیف پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس استثنیٰ، نونٹری نقصانات اور سکڑتے مارجنز کی وجہ سے فراہم کیا جائے گا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفائنریوں نے رواں مالی سال کے اول 9 ماہ میں 13 ارب روپے کے نقصانات برداشت کیے، درست اقدامات نہ کیے جانے کی صورت یہ نقصانات بڑھ کر 18 ارب روپے ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں جن میں ایک 4.60 روپے فی لیٹر ریلیف کوان لینڈ فریٹ ایکویلائزیشن مارجنز (آئی ایف ای ایم) کو ریلیف میں منتقل کرنے کی تجویز ہے جبکہ دوسری تجویز کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر 3 سے 5 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ریفائنریوں کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اپریل 2025ء سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے جس کے نتیجے میں قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 250 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
  • اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
  • اوگرا نے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
  • اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ
  • آئندہ مالی سال 2025۔26 میں دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ
  • تنخواہیں جمود کا شکار اور مہنگائی تاریخی سطح پر‘ تنخواہ دار طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے.سیلریڈ کلاس الائنس
  • 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ