Express News:
2025-01-30@21:12:57 GMT

سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

گالے:

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی جوش انگلس ڈیبیو پر تیز ترین سنچری اسکور کرکے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے گالے اسٹیڈیم میں تیز ترین سنچری بنائی۔

جوش انگلس کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں 5ویں نمبر پر بیٹنگ کروائی گئی جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپنر کے طور پر میدان میں اترے تھے۔

اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جوش انگلس نے پہلے 21 گیندوں پر محض 15 رنز بنائے تھے تاہم اچانک انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 51 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی اور پھر مزید 39 گیندیں کھیل کر سنچری بنا ڈالی۔

مزید پڑھیں؛ عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

جوش انگلس 94 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی کھلاڑی کی شاندار سنچری پر اسٹیڈیم میں بیٹھے انکے والدین نے شاباش بھی دی۔

ٹیسٹ ڈیبیو میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ آج بھی بھارت کے شیکھر دھون کے پاس ہے جنہوں نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 85 گیندوں پر سنچری جڑ دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ 93 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2004 میں جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

اسٹرائیک ریٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو آسٹریلیا کے جوش انگلس پہلے نمبر ہیں جنہوں نے 108.

51 کے اسٹرائیک ریٹ سے سنچری اسکور کی جبکہ شیکھر دھون کا اسٹرائیک ریٹ 107.47 تھا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیز ترین سنچری جوش انگلس گیندوں پر

پڑھیں:

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

کراچی:

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنے سابق ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، اسٹیو وا اور ایلن بارڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ اپنے 10ہزار رنز مکمل کرکے چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ اسمتھ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایک رن بنا کر یہ سنگل میل عبور کیا۔

اننگز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسٹیو اسمتھ 205 اننگز میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ سنگل میل عبور کرنے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی ہیں۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ 9999 رنز پر آؤٹ ہو کر یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر پائے تھے۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے ٹیسٹ میں تیز ترین 10ہزار رنز 195 اننگز میں بنائے تھے جبکہ رکی پونٹنگ نے 196 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔ پانچویں نمبر پر بھارت کے راہول ڈریورڈ ہیں جنہوں نے 206 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سابق کپتان یونس خان نے ٹیسٹ کی 213 اننگز میں 10ہزار99 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عثمان خواجہ کی سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
  • عثمان خواجہ کی پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
  • اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
  • گال ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ سنچری اسکورکرنے کے بعد پرجوش انداز میں
  • اسٹیو اسمتھ کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل
  • آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ
  • اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10,000 رنز مکمل کرلیے
  • بگ بیش لیگ ، ہوبارٹ کے بیٹر کی 39 گیندوں پر سنچری، پہلا ٹائٹل جیت لیا
  • بگ بیش لیگ کے فائنل میں ہوبارٹ کے بیٹر کی 39 گیندوں پر سنچری، ٹیم کو پہلا ٹائٹل جتوا دیا