سوئیڈن(نیوزڈیسک) قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد.تارکین وطن سلوان صباح مومیکا نے متعدد بار قرآن پاک کو جلانے کا ناپاک مظاہرہ کیا تھا،عراقی نژاد ملعون نے متعدد بار قرآن پا ک کے صفحات کو جلانے کی ناپاک حرکت کی تھی

سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔ اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے ایران اور عراق کی عسکری تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں انھیں مل رہی ہیں۔یاد رہے کہ اس شخص نے 2023 میں سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی جس پر مقدمات کا سامنا بھی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھی ملعون کی موت کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اُس وقت حکومت نے تصدیق نہیں کی تھی۔سلوان مومیکا پر عراق میں دھوکا دہی کے متعدد کیسز ہیں جس پر وہ فرار ہوکر سوئیڈن پہنچا تھا۔

عرق نے حکومتی سطح پر ملعون کی حوالگی کے لیے سوئیڈش حکومت کو باضابطہ درخواست بھی دی تھی۔

مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک کس کس کو تحائف ملے، توشہ خانہ ریکارڈ جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سلوان صباح ملعون کی

پڑھیں:

گاڑیاں فیلڈ میں کام کرنیوالے افسران کو دی جائیں گی ‘ایف بی آر

اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آر نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ایف بی آر کے جاری خط میں کہا گیا کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں، جیسے گریڈ17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی، گریڈ19 اور اس سے اوپرکے اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، گاڑیاں دفاتر کردی جائیں گی نا کہ افسران کو، گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لیے ان پر ایف بی آر کے اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ قانون کے مطابق گاڑی مقامی طور پر مینوفیکچرر یا ان کے ایجنٹ سے خریدنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی نژاد امریکی جج نے تاریخی فیصلہ سنادیا:ٹرمپ کو حکمنامہ منسوخ کرنا پڑ گیا
  • قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا ٹک ٹاک لائیو اسٹیمرنگ کے دوران قتل ہوا؛ تفصیلات آگئیں
  • سویڈن: قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو قتل کردیا گیا
  • سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک
  • سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا عراقی شہری فائرنگ سے ہلاک
  • سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد
  • سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
  • پارا چنار روانہ کیا گیا 120 گاڑیوں کا قافلہ بحافظت پہنچ گیا
  • گاڑیاں فیلڈ میں کام کرنیوالے افسران کو دی جائیں گی ‘ایف بی آر