چیمپئنز ٹرافی:3 میچز کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کیلیے پیش کیے ہیں، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے۔3 میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوگئے ہیں، جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اور پاکستان اور بنگلادیش میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور اور پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت ہوں گے، 100 سے زائد ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر سے بیچے جائیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپ کی عکاس ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، ہم زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور پی سی بی
پڑھیں:
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل، ٹکٹس کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 سے 15 جون تک لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی۔دنیا بھر کے شائقین کرکٹ یہ دلچسپ مقابلے براہ راست گراؤنڈ میں جا کر دیکھ پائیں گے، اس مقصد کے لیے انھیں بے تابی سے ٹکٹوں کا انتظار ہے۔آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین اب 31 جنوری سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے، رجسٹرڈ شائقین کے لیے ٹکٹس کی ونڈو 29 جنوری کو کھل جائے گی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 69.44 فیصد کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 63.73 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران کھیلی گئی گواسگر بارڈر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔