Nawaiwaqt:
2025-04-15@08:03:42 GMT

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تمام افتتاحی تقریب منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تمام افتتاحی تقریب منسوخ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی دو ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے سبب افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، کراچی میں 8 کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگا، بھارتی کپتان روہت شرما بھی پریس کانفرنس کے لئے کراچی نہیں آئیں گے، بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، اگرچہ افتتاحی تقریب کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے رپورٹس نے اشارہ کیا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے باخبر ذرائع کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے آئی سی سی کو فراہم کردہ آمد کا شیڈول 18 فروری کو لاہور پہنچنا ہے جبکہ آسٹریلیا 19 فروری کو لاہور پہنچے گا، بنگلہ دیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جبکہ افغانستان 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گا، نیوزی لینڈ پاکستان اور جنوبی افریقہ 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد پہلے ہی پاکستان میں ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے 12 فروری کو اختتام پذیر ہونے والی وائٹ بال سیریز کے بھارت کے ایک ماہ کے دورے کے بعد ایک ہفتے کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شامل آسٹریلیا 14 فروری کو کولمبو میں اپنا دورہ مکمل کرے گا جس کے بعد وہ چار روزہ آرام کرے گا۔آئی سی سی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ آئی سی سی اور پی سی بی نے افتتاحی تقریب کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے شیڈول نے اپنے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کسی بھی ایونٹ کا انعقاد ناممکن بنا دیا ہے۔ میزبان ملک کی ذمہ داری صرف اس وقت شروع ہوتی ہے جب کوئی شریک فریق اس کے یہاں پہنچتا ہے۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تاخیر سے آنے والے کھلاڑیوں کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے وارم اپ میچوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ٹیم دو وارم اپ میچوں کی حقدار ہے، لیکن دونوں نے بغیر کسی پریکٹس میچ کے ٹورنامنٹ میں داخل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ انہوں نے ابھی اپنی اپنی ون ڈے سیریز ختم کی ہوگی یہ فیصلہ ماضی کے آئی سی سی ایونٹس بشمول امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2024 کے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی جانب سے کیے گئے اسی طرح کے انتخاب کی طرح ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے منصوبوں پر اندرونی اور آئی سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا تھا تاہم تفصیلات یا شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی آئی سی سی کے اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کا جشن منانے کے اپنے منصوبوں پر آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونے والے میچ سے قبل اپنے ایونٹ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کے عوام کی جانب سے 29 سال میں پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے جوش و خروش کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے ایونٹ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب ا سٹریلیا فروری کو

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے

فائل فوٹو

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج کنونشن سینٹر میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔

کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ دو روزہ کنونشن سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خطاب کریں گے۔

ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج اوورسیز پاکستانی کنونشن کی مشاعرہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کِس سابق کرکٹر و سلیکٹر کی نواسی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں؟
  • پبی میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
  • فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں سابق پاکستانی کرکٹر کی نواسی شامل
  • اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے
  • ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق
  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین