ہدایتکار نے فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں مادھوری کو کاسٹ کرنے سے کیوں انکار کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مشہور ہدایتکار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ مادھوری ڈکشت نے ان سے سلمان خان کے ساتھ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کاسٹ کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ انہوں نے قبول کرن سے معذرت کرلی تھی۔
سورج برجاتیا کی 1999 کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہے اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ٹیلی ویژن پر اب بھی دیکھی جاتی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور سونالی باندرے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے تھے، جبکہ سیف علی خان، کرشمہ کپور، منیش بہل اور تبو بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں سورج بجاجتیا نے انکشاف کیا کہ مشہور اداکارہ مادھوری اس فلم کا حصہ بننے کی خواہشمند تھیں اور سلمان خان کی بھابھی کا کردار ادا کرنے پر بھی تیار تھیں۔
تاہم سورج کو یہ فیصلہ مشکل لگا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان اور مادھوری کی جوڑی نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا تھا، جس کی وجہ سے انہیں بھابھی کے کردار میں دیکھنا مشکل ہوگا۔
سورج برجاتیا نے بتایا کہ مادھوری ڈکشت نے کہا کہ وہ کسی بھی کردار میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہدایتکار نے فیصلہ کیا کہ ناظرین کے لیے نیا تاثر دینے کے لیے کسی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے جس کی سلمان خان کے ساتھ کوئی اسکرین امیج نہ ہو۔ اس لیے انہوں نے تبو کو اس کردار کے لیے منتخب کیا۔
یاد رہے کہ سلمان خان نے ہدایتکار سورج برجاتیا کی کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے لیکن 2006 کی فلم ’ویواہ‘ میں ہدایتکار نے شاہد کپور اور امرتا راؤ کو کاسٹ کیا، کیونکہ انہیں معصوم اور نوجوان نظر آنے والے اداکاروں کی ضرورت تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔