اے ڈی پی 2024- 25ء کے مطابق 2025ء کے منصوبوں کی تخمینہ لاگت 1 کھرب 90 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ ان منصوبوں کیلئے صرف 21 ارب روپے بجٹ کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء منصوبوں کی تخمینہ لاگت تقریبا 2 کھرب ہو گیا۔ اے ڈی پی 2024- 25ء کے مطابق 2025ء کے منصوبوں کی تخمینہ لاگت 1 کھرب 90 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ ان منصوبوں کیلئے صرف 21 ارب روپے بجٹ کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ تخمینہ لاگت مختص بجٹ سے 9 گنا زیادہ ہونے کی وجہ سے اے ڈی پی میں شامل منصوبوں کو مکمل ہونے میں ایک دہائی کا عرصہ لگے گا اور لاگت میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 1713 منصوبے جاری تھے مگر 340 مزید منصوبے شامل کرنے سے منصوبوں کی لاگت میں مزید اضافہ ہوا۔    نہ صرف منصوبے بروقت مکمل نہیں ہونگے بلکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء میں تھرو فارورڈ کی شکل میں ایک کھرب سے زیادہ کا بوجھ بھی شامل ہوا۔ ذرائع پی اینڈ ڈی کے مطابق مختص بجٹ کے حساب سے منصوبوں کو مکمل ہونے میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوگا مگر سیاسی وابستگی یا دباؤ کے ذریعے نئے منصوبوں کو شامل کرنے سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ بھی ہو گا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے 677 منصوبے، محکمہ صحت کے 224 منصوبوں کے علاوہ محکمہ تعلیم جس میں سکول ایجوکیشن کے 258 اور ہائر ایجوکیشن کے 58 جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں۔    گزشتہ 3 سال کی اے ڈی پی میں تخمینہ لاگت اور مختص بجٹ میں کئی گنا کا فرق ظاہر ہوتا ہے۔ ذرائع محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں کو عوامی مفاد کے مطابق مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بہت سارے منصوبے سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیے جاتے ہیں جو کہ زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ہوتے ہیں۔ نظام تبدیل کیے بنا منصوبے بروقت مکمل نہیں ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تخمینہ لاگت منصوبوں کو منصوبوں کی کے مطابق اے ڈی پی

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے اسپتالوں کی صفائی کے لیے ویسٹ منیجمنٹ سے معاہدہ طے پاگیا

گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں کی صفائی کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان اور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے بڑے اسپتالوں میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کی تمام ذمہ داریاں ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ان ہسپتالوں میں پی ایچ کیو گلگت، شہید سیف الرحمان ہسپتال گلگت، آر ایچ کیو ہسپتال سکردو، کارڈیئک ہسپتال گلگت اور آر ایچ کیو ہسپتال چلاس شامل ہیں۔

ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اس معاہدے کے بعد گلگت بلتستان کے اسپتالوں میں محکمہ صحت کے تعاون سے صفائی کے حوالے سے خدمات فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:گلگت بلتستان: کوہ پیماؤں نے پہاڑوں پر ٹنوں کے حساب سے کچرا چھوڑ دیا

ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج ذوہیب ایوب کے مطابق، گلگت شہر میں روزانہ تقریباً 60 سے 70 ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے اور سٹی ایریا میں روزانہ صفائی کی جاتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں یہ صفائی ہفتے میں ایک یا دو بار کی جاتی ہے۔ گلگت بلتستان میں اس وقت ویسٹ مینجمنٹ کے پاس 216 گاڑیاں ہیں، جن میں ڈمپر، ٹریکٹرز، بڑی اور چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں، اور مجموعی طور پر 503 افراد پر مشتمل عملہ اس کام میں مصروف ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی گلگت، اسکردو، چلاس، ہنزہ، گاہکوچ، استور، نگر، دنیور، جگلوٹ، اور سوست میں اپنے خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ان علاقوں میں گلگت شہر میں 46 گاڑیاں، اسکردو میں 37، چلاس میں 13، ہنزہ میں 11، گاہکوچ میں 9، استور میں 8، نگر میں 5، دنیور میں 11، جگلوٹ میں 5 اور سوست میں 3 گاڑیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:سائنسدانوں کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا طریقہ مل گیا

اس کے علاوہ، روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے کچرا اٹھایا جاتا ہے، گلگت سے 87 ٹن، اسکردو سے 62 ٹن، چلاس سے 24 ٹن، ہنزہ سے 15 ٹن، گاہکوچ سے 14 ٹن، استور سے 8 ٹن، نگر سے 7 ٹن، دنیور سے 36 ٹن، جگلوٹ سے 4 ٹن، اور سوست سے 2 ٹن کچرا روزانہ اٹھایا جاتا ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے گلگت شہر میں کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے 80 کنال اراضی خریدی ہے، جہاں کچرے کو دفن کیا جاتا ہے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ پہلے کچرا جلایا جاتا تھا جس سے فضائی آلودگی پیدا ہوتی تھی، لیکن اب کچرے کو لینڈ فِل سسٹم کے تحت زمین میں دفن کیا جا رہا ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج  کا کہنا ہےکہ صفائی کے عمل میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔ کچھ علاقوں کے لوگ صفائی میں تعاون کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات لوگ اپنے علاقے کی صفائی کے بعد کچرا باہر پھینک دیتے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی صفائی کے بعد کچرا مناسب طریقے سے ایک بیگ یا شاپر میں ڈال کر متعین کردہ جگہ پر  رکھیں تاکہ صفائی کا عملہ اسے ٹھکانے لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ صفائی ہمارا دینی و سماجی فرض ہے اور ہر فرد کو اپنے محلے کی صفائی کی اہمیت کا شعور ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

gilgit hospitals waste managment اسپتال گلگت ویسٹ منیجمنٹ گلگت بلتستان

متعلقہ مضامین

  • جی بی کے آنے والے انتخابات ہمارے لیے بہت اہم ہیں،امیرمقام
  • ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری مستعفی
  • مسلکی رنگ گلگت بلتستان کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے، فیض اللہ فراق
  • گلگت، میڈیکل سیٹوں پر نومنیشن کی منظوری دیدی گئی
  • سعودی فنڈز سے مالاکنڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں كا جائزہ
  • گلگت بلتستان کے اسپتالوں کی صفائی کے لیے ویسٹ منیجمنٹ سے معاہدہ طے پاگیا
  • احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس‘ 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
  • بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جلد مکمل کی جائیں، گورنر گلگت بلتستان
  • گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا گیارہواں اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر غور