صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف کا 6خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
وزیرِاعظم کا جوانوں کی شہادت پر اظہارِ غموزیرِ اعظم شہبازشریف نے 6 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہیدسیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔
میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاکیاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سیکیورٹی فورسز خوارج ہلاک اور سپاہی آپریشن کے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کر دی۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، وہ آئیں بیٹھیں ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم صدقِ دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے۔
مذاکراتی کمیٹی کے مستقبل پر اسپیکر و حکومت دونوں تذبذب کا شکاراسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے...
انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا، کھلے دل کے ساتھ ان سے مذاکرات میں بیٹھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ پاکستان کی ترقی و خوش حالی کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہو گا، اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، چاہتے ہیں کہ ملک آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ کالے دھندے کے نتیجے میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش ہوئی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مزید اقدامات کر رہے ہیں۔