پی آئی اے انتظامیہ کا مسافروں کے لیے بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آرمی چیف کی تقریر:وضاحت ہوگئی نومئی پر کوئی رعایت نہیں،عطاء تارڑ
اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں جتنی ملاقاتیں ہورہی ہیں اتنی کسی اوررہنماکی ملاقاتیں نہیں ہوئیں،میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں نہیں بلکہ چھٹیوں پرہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیاجارہا، ان سے جیل میں ہفتے میں چارچارملاقاتیں بھی ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کے کیس میں اندرہیں چھٹیوں پر نہیں تاہم میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں چھٹیوں پرہیں۔
ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ایک علیمہ خان گروپ ہے اور ایک بشریٰ بی بی گروپ ہے،سمجھ نہیں آرہی کہ پی ٹی آئی میں کونساگروپ کس کی ملاقاتیں روک رہاہے، حکومت کے پاس اتناوقت نہیں کہ سوچے سمجھے کہ پی ٹی آئی کو کس طرح تقسیم کرناہے،تحریک انصاف آہستہ آہستہ خودہی غیرمتعلق ہورہی ہےاس جماعت کے اندرمتعددگروپس آپس میں لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقریرکے بعدوضاحت ہوگئی ہے کہ نومئی پر کوئی رعایت نہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کاخاص مقام ہے وہ پاکستان آکرملاقاتیں کرتے ہیں۔