وزیراعظم کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت، پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا، لیکن پی ٹی آئی ان مذاکرات میں شامل ہونے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے نیک نیتی کے ساتھ پی ٹی آئی سے بات چیت کی اور انہیں تحریری مطالبات پیش کرنے کا کہا تھا۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور مذاکرات کریں، ہم ہاؤس کمیٹی تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں اور مذاکرات کے لیے دل سے آمادہ ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے باعث پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے: وفاقی وزیر
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔
ریلوے میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پی پی پی ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عوام کی پہلی ترجیحی سواری بنانے کا عزم ہے، ریلوے کی بحالی قومی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے۔ تمام منصوبے شفافیت، عوامی مفاد اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔
Ansa Awais Content Writer